ملاکنڈ ایجنسی میں خان عبدالغفار خان ( باچا خان) کے حُکم سے پہلی آزاد سکول قائم کرنے والے..عبدالطیف آفندی اُتمانخیل.....آپ سمہ رانیزئی درگئ کے گاؤں مینہ کوٹ کے رہنے والے ہے.اُتمانخیل قوم سے ہے,آپ نے سوات لیویز اور پشاور پولیس میں بھی کُچھ وقت کے لئے نوکری کی. پہلی جنگ عظیم کے دوران آپ نے تُرکوں کے لئے کام کیا,جس پر آپ کو برٹش حکومت نے گرفتار کیا,قید سے رہائی پانے کے بعد آپ اپنے گاؤں مینہ کوٹ چلے آئے اور یہاں برٹش انڈین حکومت کے خلاف کام شروع کیا.آپ نے اپنے گاؤں مینہ میں باچاخان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ایک آزاد سکول کا قیام عمل میں لایا .جو برٹش انڈین حکومت کے خلاف تھا.آپ کو 1924 میں اپنے ساتھی رُکن الدین رسالدار کے ساتھ گرفتار کردیا گیا,لیکن بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا آپ باچا خان کے خُدائی خدمتگار تحریک کے اہم رُکن رہے.1930 میں آپ کو سیکشن 40 FCR کے تحت 2 سال کے لئے قید کردیا گیا.1932 میں چونکہ آپ نے اپنی رہائی کے دوران برٹش انڈین حکومت کو کوئی خاص ضمانت اس بات کی نہ دی کہ آپ برٹش انڈین حکومت کے خلاف کوئی کام نہیں کرے گے.اس وجہ سے آپ کو پھر 3 سال کے لئے قید کیا گیا.آپ 1973 میں وفات پاکر گاؤں مینہ میں مدفون ہوئے...تحقیق....امجد علی اُتمانخیل.
0 Comments