ضلع مہمند میں اتمانخیل

 

ضلع مہمند میں اتمانخیل کونکونسےعلاقوںمیں_آباد ہیں

 کتنے تعداد میں ہیں۔؟

اور ان کے ذیلی شاخیں کون کونسی ہیں۔؟ یہ سب تفصیل اس مضمون میں پڑھیں ۔ 

#تحریر_رحماناللہرحمانیاتمانخیل

”اج ہم ضلع مہمند میں اتمان خیل کے تاریخ، تعداد ، خیل ، ذیلی شاخوں ، اور سکونتی علاقوں سے متعلق معلومات آپ سے شئیر کریں گے. اتمان خیل پشتون قوم کا ایک بڑا اور اہم قبیلہ ھے۔جو پاکستان کے علاؤہ افغانستان ، ایران اور ھندوستان میں بھی کثیر تعداد میں آباد ھے۔ پاکستان میں قبیلہ اتمانخیل صوبہ پنجاب،صوبہ بلوچستان ، صوبہ سندھ،صوبہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے 23 اضلاع میں کثیر تعداد میں آباد ہے۔ قبیلہ اتمان خیل سے تعلق رکھنے والے لوگ خوبصورتی، وفاداری، لمبی قد ، زبان کے پکے ، اور جنگجو ہو نے کے لئے مشہور ہے۔ اتمان خیل قبیلہ ضلع مہمند میں صدیوں سے آباد ہے۔ ضلع مہمند میں  8 تحصیل ہے ۔جن میں سے سات تحصیلوں میں اتمان خیل رہائش پذیر ہیں۔جن کے نام یہ ہیں۔

۔تحصیل امبار اتمان خیل

تحصیل پڑانگ غار اتمان خیل

تحصیل پنڈیالئی

تحصیل یکہ غنڑ

تحصیل حلیمزئی

تحصیل خویزئی 

تحصیل بایزئی

#تفصیل۔


#تحصیلامباراتمان_خیل

تحصیل امبار قبیلہ اتمان خیل کا سب سے بڑا ،خوبصورت اور وسیع علاقہ ہے ۔ یہاں کی آبادی 80000 اسی ہزار سے زیادہ ہے۔ جو  صرف اتمان خیل قبیلہ پر مشتمل ہے ۔اس کے مشرق میں باجوڑ کے اتمان خیل قبیلہ کا علاقہ ارنگ برنگ ، ترغاو اورضلع ملاکنڈ کے اتمان خیل کا علاقہ آگرہ اور ملاکنڈ اتمان خیل کے دوسرے علاقے ہیں۔ مغرب کے طرف شنواری ،مہمند ،صافی کے علاقے سے اس کے حدود.متصل ہے۔ شمال کیطرف باجوڑ کے اتمان خیل کا علاقہ ماندل خار، اینزری ،اور میاں گان اتمان خیل کا علاقہ ہے۔جنوب کی طرف ضلع چارسدہ اور اتمان خیل کے علاقے پڑانگ غر تک اس کے حدود ہے 1750 عیسوی سے قبل تحصیل امبار کے مغرب کے طرف حدود تحصل صافی تک تھے۔ لیکن بعد میں مہمند اور اتمان خیل قبیلوں کے درمیان  1828ء اور1850ء میں تین بڑی جنگیں لڑی گیئں ان میں ایک جنگ کا سنہ نا معلوم ھے۔ ان جنگوں میں دو مہمندوں نے اور ایک جنگ اتمان خیل نے جیتا تھا۔۔ ان جنگوں میں اتمان خیلوں کے بعض  علاقے  مہمندوں کے قبضے میں چلے گئے۔ا ب مہمند اور اتمان خیل قبیلوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم ھے۔ ان علاقوں سے  اتمان خیل قبیلے کے باشندے اور گھرانے خیبر پختونخواہ کے دوسرے علاقوں مثلاً باڈوان اور لوئیر دیر کے علاقے اسبںنڑ میں آباد ہوچکے ہے۔ ان میں قابل ذکرلوئر دیر کے  تحصیل ادینزئ کے علاقے اسبںنڑ کے گاؤں بوچکی کے"کاکاشہید" ھے۔جن کا تعلق تحصیل امبار اتمانخیل  کے عمر خیل ۔ اور نیچے  (اکو خیل .سواتی . ملاخیل )  سے تھا۔ جو اپنے والد " ملا بابا  "کے ساتھ یہاں سے جاکر بوچکی میں آباد ہوئے۔ اور بعد میں 1823ءمیں جنگ شیدو میں سیکھوں کے خلاف لڑائی میں شھادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ آپ کے اولاد کی تعداد ہزاروں میں ھے۔تحصیل امبار میں لوگوں کے ذرائع معاش میں مزدوری.کھیتی باڑی اور ماربل پہاڑوں سے ملنے والی آمدن سرفہرست ہے۔امبار کے لوگوں کے ذیادہ تر لوگ زراعت سے وابستہ ہے۔جس میں مختلف قسم کے سبزیاں ٹماٹر ، پیاز ،مرچی ، توری ،اور کریلہ سب سے ذیادہ مشھور ہے۔ جو باہر کے ملکوں کو برآمد کی جاتی ہے۔ذیادہ لوگ نیپریٹ اور کرومائیٹ ماربل کے کام میں مہارت رکھتے ہیں۔اور پاکستان کے مختلف شہروں میں اسی شعبے میں کام کرتے ہیں۔یہ علاقہ نسبتا ٹہیالہ اور ہموار ہے ،امبار میں ایک قدرتی ندی میں سارا سال پانی بہتارہتا،جس سے بعض زمینوں کو بھی سیراب کیا جاتا ہے. زیر زمین پانی کی سطح 90 گزکے کے قریب ہے.،بوڈی خیل (بوٹ کور)امبار اتمان خیل کا صدر مقام جرگہ مقام. ڈب قلا (انبار ):ہے بڑے بڑے دیھات کے نام .خارئی درہ ،ڈب  

 موس کور،لویہ شاہ،اولئ،آدم کور،رمبٹ،گمانگرہ،سنگر،شاتی مینہ ،درہ وہ،بٹو مینہ،اگرہ،.میاں معاذ اللہ بابا،غازی ملک میر باز اتمان خیل،

ملک حکم خان، ھمیش بابا،محمد دین عرف خارئی ملک،ملک سازخان کاکا،.حاجی وصلی خان،ملک جلات خان، ملک میمون خان ،غازی چندنڑ خان،ملک اعظم خان سنگر،سرخی حاجی صاحب، کانگڑی قاضی صاحب۔ سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق، 

سابقہ وزیر اقتصاد افعانستان ڈاکٹر سرزمین خان کیمور ،

امبار  کے مشھور شخصیات گزرے

تحصیل امبار  میں اتمان خیل کے بوڈی خیل کے ذیلی شاخیں آباد ھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 

(1موسی خیل

(2مامد خیل  

(3عمر خیل

یہ بعد میں بہت سے ذیلی شاخوں میں تقسیم ھے۔

اس کے علاؤہ امبار اتمان خیل میں ماندل ، اتمان خیل کے چالیس گھرانےامبار بلومنی میں آباد ھے۔

 ، اصیل اتمان خیل کے 25سے 30 گھرانےخارئ درہ اورا کور میں آباد ھے ، میاں گان اتمان خیل کی بھی ایک کثیر تعداد تحصیل امبار میں  آباد ھے ۔1998کے مردم شماری کے مطابق امبار اتمان خیل  کی ابادی 41277 نفوس پر مشتمل تھا ۔جو اب بڑھ کر اسی ھزار تک پہنچ چکی ھے۔یہاں رجسٹرڈ ووٹروں کر تعداد 30ہزار سے ذیادہ ھے۔

امبار اتمان خیل سے متعلق مزید معلومات میرے ائندہ آنے والے مضمون میں نشر کی جائیگی ۔

 #تحصیلپڑانگغاراتمانخیل

 تحصیل پڑانگ غار اتمان خیل قبیلہ  کا ایک بڑا اور اہم علاقہ ھے۔جس میں قبیلہ اتمان خیل کے باشندے صدیوں سے کثیر تعداد میں آباد ہیں ۔موجودہ وقت میں پڑانگ غار کی ابادی 50 ہزار سے زیادہ ھے۔ ۔1998کے مردم شماری کے مطابق یہاں کی ابادی 24464 تھی۔ اور2018 کے مردم شماری کے مطابق  رجسٹر ووٹروں کی تعداد مردوں کے 7984 اور خواتین کے 5879 ھے۔ جو ٹوٹل 13269 بنتے ھے۔ پڑانگ غار میں اتمان خیل کے بوڈی خیل کے ذیلی شاخیں آباد ہیں ۔جن میں عمر خیل ، شادت خیل ،اور پخیی خیل شامل ھے۔

جو آگے جاکر ذیلی شاخوں اور خیلوں میں تقسیم ہوجاتے ہے۔ اصیل

 آتمان خیل کے ذیلی شاخ دینی خیل ، علیزئ کے ذیلی شاخ زیرک

،اتمانخیل کے ذیلی شاخ  ماندل اور میاں گان اتمانخیل  ،ستاندار وغیرہ پڑانگ غار میں کثیر تعداد میں آباد ھے۔ 

یہاں کے گزرنے والے مشھور شخصیات میں غازی ملک لعل محمد ،

محمد علی بابا ، غازی مکرم خان، غازی رکن الدین ، شہید عبدالخالق بابا،اور غازی حبیب الحق، ملک شاہ خان،اور ملک شیر محمد شامل ہیں ۔بڑے بڑے دیھات کے نام (نوے کلے،پڑانگ غار ،سرہ شاہ، یوسف بابا،زیارت، ڈبر،سلالہ، پائے خان ،کییرڑہ وغیرہ ہے۔ پڑانگ غار کے صدر اور جرگے کا مقام پڑانگ غار چوک ہے۔اگر چہ تحصیل پڑانگ غار کے زیادہ تر لوگ بھی زراعت سے وابستہ ہیں. لیکن یہاں میدانی اور زرخیز زمین نہ ہو نے کے برابر ہے. پہاڑوں کے علاوہ بھی تمام علاقہ اونچا ،نچا اور پھتر

یلاہے .پہاڑی کھیتوں میں بھی چھوٹے چھوٹے گول پھتر کثرت سے ہوتے علاقہ میں کوئی نہری نظم نہیں بارنی فصلوں کے علاوہ یہ لوگ ڈیوب ویلوں کے ذریعے مختلف سبزیاں کاشت کرتے ہیں. خصوصا موسم سرما میں یہاں ٹماٹر بہت کثرت سے پیداہو تے ہیں زیر زمین پانی کی سطح 30 سے 40 گز کے درمیان ہے.زراعت کے علاوہ مخنت مزدوری خواہ وہ یہاں مختلف کھیتوں اور کارخانوں میں ہو یا بیرون ملک دوسرا بڑا ذریعہ معاش ہے .جبکہ بہت  کم ملازمتوں اور کارو بار سے وابستہ ہیں 


 (#تحصیل_پنڈیالئ

تحصیل پنڈیالئ بھی ایک بڑا تحصیل ہے۔جس مہمند کے ذیلی شاخ ترکزئ کے لوگ اکثریت ھے ۔اور اتما ن خیل  کی ابادی 600 سے ذیادہ ھے۔جو گردئ ماندل، ، گڑنگ میں آباد ھے جن کاتعلق اتمان خیل کے ذیلی شاخ ماندل سے ھے۔


#اتمانخیلتحصیلیکہغونڈ_میں 

 تحصیل یکہ غونڈ کے مختلف علاقوں میں رہائیش پزیر ہے ۔پیر قلعہ میں اتمان خیل  کے ذیلی شاخ اصیل کے دینی خیل 

زیلی شاخ بابی خیل کے 300 گھرانے ابادھے۔جو بابیان کے نام سے مشہور ہے۔یہ لوگ لگ بھگ تین سو سال پہلے پڑانگ غار  سے یہاں 

آکر آباد ہوئے تھے ۔یہ علاقہ اب  ضلع چارسدہ کے تحصیل شبقدر میں شامل کیا گیا ھے۔ پیر قلعہ کے نزدیک ملک کورونو گاوں غونڈئ میں بھی چھ ،سات گھرانے آباد ہے۔ جنکا تعلق ملاکنڈ ،درگئ سے ھے۔


(#اتمانخیلتحصیلحلیمزئیمیں ۔

 تحصیل حیلمزئی میں مہمند کے ذیلی شاخ حلیمزی کے لوگ اکثریت میں ہے۔ اتمان خیل تحصیل حلیمزی میں گنداو میں باجوڑ اور مہمند کے مین شاہراہ پر تقریباً 30 سے 35گھرانے رہائش پذیر ہیں۔جنکا تعلق  اتمان خیل میں بوڈی خیل-مامد خیل-ذیلی شاخ ۔مصرخیل-سید الله کور سے ھے۔ یہ لوگ کچھ عرصہ قبل امبار سے یہاں آکر آبادہئے ہیں۔اور یہ سب نسلاً  بوڈی خیل اتمان خیل ہے۔ 


#اتمانخیلتحصیلخویزئیمیں 

تحصیل خویزئی میں اتمان خیل آٹو خیل اور آٹا کے درمیان تقریباً 30سے 35 گھرانے آباد ھے۔ اس کا تعلق قبیلہ اتمان خیل میں بوڈی خیل - ذیلی  شاخ عمر خیل- میں خان کور سے ھےاس کا تعلق بھی امبار اتمان خیل سے ھے۔

#اتمانخیلتحصیل_ بایزئی_میں 

ضلع مہمند کے تحصیل بایزئی میں اتمان خیل قوم  کی آباد پانچ سے چھ ہزار کے درمیان ہے۔اس کے افغانستان والے طرف جو علاقہ ھے افغانستان میں اس کو ماماخیل اور مشرق کے طرف والے علاقے کو شالئ کہتےہیں۔یہ علاقہ شالئ اور ماماخیل کے درمیان واقع ھے۔ اس کے دوسری طرف اگاخیل، انارگے ،یخہ چینہ داوڑ خیل اور ماماخیل کے اقوم آباد ہے۔  یہاں کے اتمان خیل 400 سال پہلے تحصیل امبار اتمان خیل سے یہاں آکر آباد ہوئے ھے۔اس کا تعلق اتمان خیل کے ذیلی شاخ بوڈی خیل ۔ موسی خیل ذیلی شاخ سعادت خیل اور اس کے ذیلی شاخوں وحدت خیل، باری خیل ،علی جان ، امان خیل ،

 اور میر گل خیل سے ہیں ۔ یہاں کے مشھور علاقے کربہ ڈاگ ،میر گل تنگے ، ابو تنگے ، توتکے ،سپینکے ہیں۔بیزی اتمان خیل کے مشھور افراد میں شیرو بابا ، ایران بابا ، فراز حاجی ، احمد جان بابا اور ملک محمد علی ہیں. سونزلہ یہاں کا مشھور اور اونچا پہاڑ ھے۔ جو سال کےپانچ مہینے برف سے ڈھکا رہتاہے۔ اس میں گھنا جنگل ھے جس میں انواع و اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں ۔میرگل اور کربہ ڈاک یہاں کے مشہور چشمیں ہیں۔

#تحریر_رحماناللہرحمانیاتمانخیل

Post a Comment

0 Comments