
Searched by tariq utman
دیگر پختون قبایل کی طرح اتمان خیل روز اول سے برٹس راج کے خلاف برسرپیکار رہے اس دور کی ٹیلی گرام ــ اخبارات ــ گزٹیرز اور ریپورٹس اس قبیلے کے ان مہمات سے بھری پڑی ہیں اور یہی ایک وجہ ہے کہ ان لوگوں نے سیاسی، سماجی، معاشی ترقی نسبتا کم کی ہے ذیل میں ایک اخباری جو کہ ٹیلی گرام میل سے لیا گیا ہے اپکی دلچسپی کیلئے انگریزی سے ترجمعہ کیا گیا ہے جس میں اتمان خیل کے ایک مزاحمتی غازیوں کی لشکر، ازادی پسند گوڈ ملا اور دیر اور خار نواب کا ذکر بھی ہے.
اصول بیچ کے مسند خریدنے والوں،
نگاہ اہل وفا میں بہت حقیر ہو تم.
وطن کا پاس تمہیں تھا نہ ہو سکے گا کھبی،
کہ اپنے حرص کے بندے ہو بے ضمیر ہو تم.
ـــــ
"سر جمیز ولاکس نے جنرل انڈرسن کے برگیڈ کے ساتھ آج اتمان کیساتھ اپنا قرض چکانے کیلئے بھت کوشش کی یہ قرض 1897 سے واجب الادا تھا اور اس نے سرحد کے اس حصے کے قبایلی احساسات پر اثر کیا تھا. سر جمیز ولاکس کو گزشتہ رات خبر ملی کے اتمان خیل جمدل( *ماندل mandal* ) اور باجوڑ کے جرایم پیشہ افراد پر مشتمل ایک مشترکہ لشکر اس علاقـے میں اسکی داخلے کو امباری *نالہ nullahs** کے راستے روکے گا یہ بات سچ ہوئی اور دشمن کو وادی کے اس طرف کچھ نلوں پر قبضہ کرتے ہوئے دیکھا گیا جن کے دونوں اطراف میں پہاڑیا واقع ہیں دشمن کی تعداد تقریباً دو ہزار تھی اور انہوں نے بھت غیر منطلقی انداز دکھایا اور خود کو ازادنہ طور پر *ظاھر expose* کردیا.
اور جب انڈرسن نے اپنا برگیڈ حملوں کیلئے تعینات تو انہوں نے کوئی احتجاج نہیں کیا. فوج کی تعیناتی مکمل ہونے کے فوراً بعد ایک قاصد جو کہ نوب اف ناوگئ کی طرف سے آیا تھا مذاکرات کیلئے پہنچا
(شرایط طے کرنے کیلئے) سر جمیز ولاکس نے اس قبیلے *اتمان خیل utmankhel* کے لیڈرز کے ساتھ مذاکرات کسی اور سے بحث ومباحثے سے مکمل طور پر انکار کردیا جنکو سزا دینے کیلئے وہ یہاں آیا تھا.
انہوں نے اپنے مورچے سنبھالے رکھے اور تیاری مکمل کرنے کے بعد انگریزی فوج نے پیش قدمی شروع کردی.
دشمن پہلے منتشر دکھایا دیا مگر انہوں نے نالوں کے اوپر اپنا قبضہ برقرار رکھا.
اور سہہ پہر تین 3 بجے ہم پر بھاری حملہ کیا گیا تاہم 53سکھ فوجیوں نے نلوں کے سروں پر قبضہ کیا اور اس معرکے کا اختتام شروع ہوا.
میرے سرحدی جنگوں کے طویل تجربے میں، میں نے کھبی بھی اتنے قبائلوں کو بیک وقت *شاربنل sharpnel (گولے) میگزم maxim اور میگزین* کے حملوں کی زد میں نہیں دیکھا تھا. انکوں نلوں nullahs سے پہوڑیوں کی طرف دھکیل دیا گیا.
حادثاتی طور پر 21st گھڑ سوار cavalry نے کھلے میدان میں فوجیوں کے ایک چھوٹے گروہ کو پکڑ لیا اور انہیں خنجروں سے قتل کردیا.
*Simla may 25 (Reuter)*
جنرل ولاکس نے *گوڈ ملا Gud mullah* کے رہایش گاہ اینزرے insarai کو تباہ کردیا ہیں جس نے اس بغاوت کو منظم کرنے میں قایدانہ کردار ادا کردیا تھا.
اور اس نے اتمان خیل قوم کے کارغہ kargha کے اس طرف 2000 افراد کو توپ توپ کے چند گولیوں سے منتشر کردیا.
میجر جنرل بیرٹ کیلی نالے کی طرف کوئی دشمن دیکھے بغیر اگے بڑھا.
دیر کے نواب نے مذھبی جنونیوں کو باجوڑ کی طرف پیش قدمی کرنے سے روک دی تھی
خیبر ایجنسی پرسکون تھی لفٹننٹ ایویں 26th پنجابیز ج و چایناھلز میں زناور کے قریب زخمی ہوا تھا وہ روبہ صحت ہے.
ماخوذ ـــ
The homeward mail may 30,1908
The operation in the north-west frontier telegrams.
0 Comments